Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اولمرٹ جوئے باز اور لائبرمین بدعنوان ہیں: اسرائیلی پولیس

palestine_foundation_pakistan_avigdor-lieberman-israeli-foreign-minister-ehud-olmert-formar-israeli-prime-minister

اسرائیل کی انسداد بدعنوانی سے متعلق پولیس نے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات دوبارہ شروع کی ہیں۔ سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے بیت المقدس میں اپنے میئرشپ کے دور میں “ھالینڈ” ہاؤسنگ سکیم کے تحت بڑے پیمانے پر کرپشن کی تھی، ایہود اولمرٹ کی یہ کرپشن کو گذشتہ چھ دہائیوں کے دوران ملک میں بدعنوانی کا خطرناک سکینڈل قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پر غیرقانونی قرضوں کے اجراء، منی لانڈرنگ اور تعمیراتی ٹھیکیداروں سے خطیر رقوم کی رشوت کے حصول کے الزامات ہیں جن کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے سرکاری اٹارنی جنرل کو سفارش کی ہے کہ وہ وزیر وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبر مین اور اسرائیل کے روس میں سابق سفیر زئیف بن اربیہ کے خلاف مالی بدعنوانی اور عدالتی معاملات میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزامات کے تحت کارروائی کی اجازت دی جائے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت کی اعلیٰ سطح کی شخصیات اور سیاسی راہنماؤں کے مالی بدعنوانیوں اور غیر اخلاقی سکینڈلز میں ملوث ہونے کے باعث پورے ملک میں سیاست دانوں کے خلاف اشتعال بڑھ رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan