Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے جنوب میں نئی کھدائیوں کا انکشاف

palestine_foundation_pakistan_dr-taleb-abu-shae28099ar-the-palestinian-minister-of-religious-affairs6

فلسطینی حکومت کے زیراہتمام القدس کمیٹی کے چیئرمین اور فلسطینی وزیر مذہبی امور و اوقاف ڈاکٹر طالب ابو شعر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے مغرب میں معروف اسلامی تاریخی مرکز”برکۃ السلطان” میں نئی کھدائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ نئی کھدائیوں کا مقصد نام نہاد ہیکل سلیمانی کے زیرزمین آثار کی تلاش کی آڑ میں مسلمانوں کے ثقافتی مرکز کو یہودیت میں تبدیل کرنا ہے۔ غزہ میں منگل کے روز اپنے ایک بیان میں فلسطینی وزیر نے کہا کہ “برکۃ السلطان” مسجد اقصیٰ کے مغرب میں واقع ایک اہم تاریخی مقام ہے جو بیت المقدس کی قدیم دیوار کے مشہور “الخلیل” دروازے کے قریب واقع ہے۔ اس تاریخی مقام میں کئی قدیم اور تاریخی عمارات موجود ہیں. اس کی بنیاد مملوک شہزادوں کے دور حکومت میں” سلطان برقوق” نے رکھی تھی جبکہ تکمیل سلطان سلیمان القانونی کے دور میں ہوئی تھی۔ تاریخی اعتبار سے یہ جگہ اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے جو سلیمان القانونی کے دور میں بیت المقدس کی مرکزی دیوار کی تعمیر کے ضمن میں تعمیر کی گئی تھی۔ ڈاکٹر طالب ابوشعر نےکہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے “برکۃ السلطان” میں جاری تازہ کھدائیوں کا مقصد اس کی تاریخی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے یہودی آثار قدیمہ اور ہیکل سلیمانی کا حصہ ثابت کرتے ہوئے وہاں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔ القدس کمیٹی کے چئیرمین نے کہا کہ صہیونی حکومت نے 1948ء سے اس جگہ پر قبضہ کرنے کے بعد اس کے کئی اہم تاریخی اجزا کو مسمار کرتے ہوئے برکہ السلطان کے ایک حصے کو”عوامی پارک” میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ اس کے ایک بڑے حصے کو”تھیٹر گراؤنڈ” میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں صہیونی فن کار اور فن کاررائیں فلمی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس بالخصوص مسجداقصیٰ کے گرد موجود تمام اراضی اور اہم تاریخی مقامات کو یہودیت کے رنگ میں رنگنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جاری اسلامی تہذیبی مراکز کے خلاف سازشوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے طالب ابو شعر نے مسلم امہ اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں تاریخی اسلامی ثفاقت کے تحفظ اور تاریخی آثار کی بقا کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan