Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض دشمن قیمت چکائے بغیر اپنے قیدی نہیں چھڑا سکتا: خلیل الحیہ

دوحہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ “قابض اسرائیل نے گذشتہ ہفتے معاہدے کے فریم ورک کے حوالے سے جو کچھ تجاویز پیش کیں وہ  پھر اس نے واپس لے لیں۔ اسرائیل غزہ جنگ جاری رکھنے اور غزہ سےفوجی انخلاء کی تجویز کو مسترد کرتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئےانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل ہماری شرائط پوری نہیں کرے گا وہ اپنے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “قابض دشمن اپنے قیدیوں کو شرائط کے علاوہ حاصل نہیں کر سکے گا۔ پہلےاسے غزہ کے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ جارحیت روکنا روکنا ہوگی اور قیدیوں کا تبادلہ کرنا ہوگا”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “مزاحمت تقریباً 5 ماہ کی جارحیت کے بعد بھی قابض دشمن کا تعاقب کر رہی ہے۔ یہ کہ قابض دشمن قیدیوں کی بازیابی اور مزاحمت کو ختم کرنے کے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ جس طرح وہ شمالی غزہ میں کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسی طرح وہ رفح پر بھی اپنا کنٹرول حاصل نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “فلسطینی عوام بھوک اور نسل کشی جیسے المناک حالات کے باوجود اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئےہیں۔”

انہوں نے کہا کہ “پوری دنیا قابض دشمن کے جرائم کے سامنے اپنے اخلاقی امتحان میں ناکام رہی اور آج اسے احساس ہے کہ مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے بغیر خطہ پرامن نہیں ہو گا۔”

7 اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 29,92 شہید اور 69,28 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan