Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس ایک نظریے کا نام ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا: بوریل

میونخ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک “آئیڈیے” اور نظریے کا نام ہے۔ مغربی کنارے کے حالات دو ریاستی حل کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔

بوریل نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ واحد متبادل اسرائیل اور فلسطین کو امن کے ساتھ شانہ بشانہ رہنا ہے اور یہ صرف فوجی ذرائع سے حاصل نہیں ہوگا۔

یورپی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کی صورت حال ایک پائیدار حل تک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہے جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعات کو مزید بڑھا رہی ہے۔

بوریل نے وضاحت کی کہ یورپی یونین کو “عرب اقدام” کی حمایت کرنا چاہیے جس میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں غزہ میں جنگ ختم کرنی چاہیے، لیکن کسی نے مغربی کنارے کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan