کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کراچی کے علاقہ ڈرگ روڈ میں جامعہ مسجد امامیہ میں منعقدہ فکری نشست بعنوان مسئلہ فلسطین کی اہمیت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ اس خطاب میں علاقہ کے نوجوانوں سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ خطاب میں ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسئلہ فلسطین کی تاریخ اور موجودہ حالات اور مزاحمت کی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔