غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 13 قتل عام کیے جس کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 شہید یا 148 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین،زخمی اور شہداء اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔
اس طرح گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 27 ہزار 131 شہید اور 66 ہزار 287 زخمی ہوئے ہیں۔