کوالالمپور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ملائیشیا فوری طور اسرائیلی شپنگ کمپنی “زیم” کو اپنی بندرگاہوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ “یہ پابندی اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہے جو بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے‘‘۔
اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے سرحد پار آپریشن کے بعد وحشیانہ جنگ شروع کی تھی۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ 1,200 افراد ہلاک اور 240 یرغمال بنائے گئے تھے۔
اس کے بعد سے اسرائیلی فورسز نے ساحلی پٹی کا محاصرہ کر کے اس کے ایک بڑے حصے کو تباہ کر دیا ہے جب کہ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 19 ہزار شہید ہو چکے ہیں۔