Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تین روز میں غزہ میں 25 صہیونی فوجی قتل، 41 گاڑیاں تباہ کیں:القسام

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل بدھ کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام کےمجاھدین گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں گھسنے والی اسرائیلی فوج کی 41 گاڑیوں ، ٹینکوں اور دیگر جنگی مشینری کو تباہ اور 25 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

ابو عبیدہ نے نشاندہی کی کہ “القسام کے مجاہدین گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 41 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے” ۔ انہوں نے کہا کہ 25 فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا گیا۔

القسام کے ترجمان نے بتایا کہ القسام کے مزاحمت کاروں نے غاصب اسرائیلی افواج کو میزائلوں اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان پر حملے کیے۔ مجاھدین نے اسرائیلی فوج کی کمک فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ دو سرنگوں اور ایک مکان کو بھی اڑا دیاجہاں قابض فوجی گھسے ہوئےتھے۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ “ہمارے مجاہدین نے مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے ہیڈ کوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور فوجی مراکز کو تباہ کر دیا۔

القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر پے در پے بیانات میں کہا کہ اس کے ارکان کی غزہ شہر کے علاقے سرایا میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں کم سے کم چار دشمن فوجی جھنم واصل ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan