Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی مدد سےجاری نسل کشی میں 26700 سے زائد فلسطینی شہید، لاپتہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل بدھ کو غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے “اسرائیلی” قابض فوج کے ساتھ ساتھ عالمی برادری اور ریاستہائے متحدہ امریکا کو قابض فوج کی طرف سے چھیڑی جانے والی نسل کشی کی جنگ کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔ فلسطین کےمحکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک غزہ میں 26,700 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئیںجو شہید ہوگئے یا لاپتا ہیں۔ ان کی لاشیں ملبے تلے دب چکی ہیں اور مسلسل بمباری کی وجہ سے انہیں نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ معصوم فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں امریکا برابر کا مجرم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے اڑھائی ماہ کی دہشت گردی اور فلسطینیوں کے خلاف جاری ہولوکاسٹ کی جنگ میں تقریباً 53 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف “اسرائیلی” قابض فوج کی جانب سے جاری وسیع نسل کشی کی جنگ کو 75 دن گزر چکے ہیں اور شہریوں، بچوں اور خواتین کا وحشیانہ قتل جاری ہے۔ اس لمحے تک، گھروں پر بمباری کے ذریعے اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں اور فوجیوں کے ذریعے ہونے والے حملوں میں ہزاروں افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 75 دن کی جارحیت کے بعد انسانی صورتحال مزید تباہ کن ہوتی جا رہی ہے اور قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ کی وجہ سے انتہائی خراب اور پاتال کی طرف بڑھ رہی ہے۔18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جنگ میں بے گھر ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ نسل کشی کی جنگ کو 75 دن گزر چکے ہیں، اس دوران قابض فوج نے 1700 مرتبہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا، جس میں (26,700) شہید اور لاپتہ ہیں، جن میں 20,000 شہداء کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ شہداء میں 8,000 بچے 6,200 خواتین، طبی عملے کے310 کارکن سول ڈیفنس کے 35 ارکان اور 97 صحافیوں کو شہید کردیا گیا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی کہ 6,700 اب بھی لاپتہ ہیں، یا تو ملبے کے نیچے دب چکے ہیں۔ ان کا پتا نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں 70 بچے اور خواتین ہیں، جب کہ 52،600 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جارحیت کی اس وحشیانہ جنگ میں قابض فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں ہے۔ قابض فوج نے طبے عملے کے 99 کارکنوں اور ڈاکٹروں کو حراست میں لیا ہے جب کہ 8 صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan