Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورو میڈ: اسرائیل نے غزہ میں اپنی تاریخ سب سے بڑا قتل عام کیا

جنیوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 1948ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا قتل عام غزہ کی پٹی پر گذشتہ رات تاریکی کی آڑ میں اور مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کرنے کے بعد کیا۔

Euro-Med نے اندازہ لگایا ہے کہ اسرائیل کے گذشتہ رات کے حملے جو کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اس کی جنگ کے آغاز کے بعد سے غیرمسبوق تھے میں 1500 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔

آبزرویٹری ٹیم کو غزہ شہر کے مکینوں سے خونی حملوں کے حوالے سے چونکا دینے والی شہادتیں موصول ہوئیں، خاص طور پر غزہ کے علاقے الفاویدہ حرات الرئیس میں، جہاں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بمباری کے نتیجے میں درجنوں مکینوں کو شہید کیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسے غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں کی طرف سے بھی ایسی ہی شہادتیں موصول ہوئیں کہ انہیں درجنوں اسرائیلی دھاووں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تمام رہائشی بلاکس تباہ ہو گئے اور درجنوں شہری ملبے تلے دب گئے۔

شہریوں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے اب بھی سینکڑوں لوگ دبے ہوئے ہیں۔ جب کہ آج صبح کے اوقات میں لاشیں اور جسم کے ٹکڑے ٹکڑے گلیوں میں دیکھے گئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے گذشتہ رات گھنٹوں کے دوران 450 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، ہسپتالوں کے خلاف اشتعال انگیزی جاری رکھتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ انہیں فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے کہا کہ گذشتہ رات اسرائیل کی بمباری نے غزہ شہر اور اس کے شمال میں واقع ہسپتالوں کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا، جس کی مثال نہیں ملتی، جس میں الشفا میڈیکل کمپلیکس، انڈونیشین ہسپتال، آنکھوں کا ہسپتال، القدس ہسپتال، اور پٹی کا واحد دماغی امراض کا ہسپتال شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan