Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ہولوکاسٹ کا 32 دن، قتل عام جاری، مزید دسیوں فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 32 ویں روز میں داخل جاری ہے، دشمن کے طیاروں نے سیکڑوں مقامات پر بمباری  کی ہے۔ رہائشی آبادیوں پر بمباری کی، ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

’ارض محروقہ‘ کی پالیسی پر مبنی خونی قتل عام کے دوران اور عام شہریوں کے خلاف نسل کشی کرتے ہوئےمزید دسیوں فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا، دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز بھی دشمن کےخلاف جنگ جاری رکھے ہوئےہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے آج صبح کے وقت خان یونس پر متعدد مقامات پر بم گرائے اور عام گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں معن میں اصرف خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں جرغون خاندان کے 8 افراد شہید جب کہ الاسطل خاندان کے گھر پر بمباری میں 12 شہری شہید اور 29 زخمی ہوئے۔

القرارہ میں پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے میں مزید شہری شہید ہوئے جس کے بعد خان یونس میں چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

درجنوں افراد مکان کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کے زندہ بچنے کا امکان نہیں۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیر النجا میں ایک گھر کے سامنے اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

قابض طیاروں نے بیت لاہیا پراجیکٹ میں حمدونہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی، جس سے 5 ہلاکتیں ہوئیں۔

دشمن فوج نے ٖغزہ کے شمال میں السکافی جنکشن پر ابو جلہوم خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

ا جنوبی غزہ میں زیتون محلے کے وسط میں واقع مسجد صلاح الدین ایوبی پر بھی بمباری کی۔

غزہ شہر پر بمباری کے دوران صحافی یحییٰ ابو مثنی شہید ہو گئے جس سے جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ درجنوں صحافیوں کے خاندانوں کو بمباری کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی کیمپ میں، مہا خلیل الشاعر، محمد خلیل الشاعر اور ان کی اہلیہ، عبدالرحمٰن خلیل الشاعر اور ان کی اہلیہ آمنہ الشاعر “المبوح”، ان کا بیٹا انس محمود الشاعر اور ولید ریاض سلامہ کیمپ میں ایک گھر پر بمباری میں شہید ہوئے۔

قابض طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب میں الصابرہ کے محلے میں واقع نزہ کی عمارت پر بمباری کی اور ایمبولینسوں کو اس جگہ جانے کے لیے بلایا گیا کیونکہ وہاں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا تھا۔

قابض فوج کے جنگی جہازوں نے غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ اور پورٹ ایریا کے آس پاس کے علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔

قشطہ اور الریاطی خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری میں کم از کم 21 شہید اور رفح میں ایک پولیس اسٹیشن پر بمباری کے علاوہ الحمائدہ خاندان کے گھر پر بمباری میں 6 شہید ہوئے۔

شمالی غزہ کی پٹی کے بیت لاہیا میں کمال عدوان میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس بمباری میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور 32 ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan