Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اونروا کے 79 ملازمین کی شہادت کا اعلان

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی (یو این آر ڈبلیو اے) نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ میں اپنے 5 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا ہے، جس سے غزہ میں اس کے شہید ہونے والے ملازمین کی تعداد 79 ہوگئی ہے جب کہ بیس زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے کل اتوار کی شام کہا کہ اسے 24 اکتوبر کو اپنے دو ملازمین کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اس کے ملازمین کے زخمی ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

اس نے بتایا کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اس کی 48 تنصیبات کو بمباری سے نقصان پہنچا ہے اور اس کے بہت سے ملازمین نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو کھو دیا ہے۔ وہ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود وہ انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

UNRWA نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے غزہ میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں اور ان میں سے تقریباً نصف اس کی 149 سہولیات میں مقیم ہیں۔

ایجنسی نے اشارہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے کل پٹی میں مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے کے دوران اس کا غزہ میں اپنی ٹیم کی اکثریت سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کی طرف سے اسرائیلی فوج پر کیے گئے تاریخی حملے کےبعد صہیونی فوج نے غزہ کے باشندوں پر قیامت ڈھا رکھی ہے۔

اسرائیلی بربریت میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 32 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کی بڑی تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan