Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے انڈونیشیا میں ڈیڑھ ملین افراد کا مارچ

مرکز(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔

انڈونیشیا کے عوامی اتحاد کی طرف سے فلسطین کی حمایت کے لیے بلائے گئے مظاہرے کے شرکاء نے غزہ کی پٹی پر محاصرہ ختم کرنے، انسانی امداد کے داخلے اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

مظاہرے میں حکومتی وزراء، پارٹی رہ نماؤں، اراکین پارلیمنٹ اور انڈونیشیا کی اسلامی تنظیموں کے رہ نماؤں نے شرکت کی۔

منتظمین نے مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ تقریباً ڈیڑھ ملین افراد پر لگایا۔ انڈونیشیا میں گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کی حمایت اور اس پر اسرائیلی جنگ کی مذمت میں کئی مظاہرے دیکھے ہیں۔

انڈونیشیا کی خبر رساں ایجنسی “انتارا” کے مطابق ہفتے کے روز انڈونیشیا کے وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ ان کے ملک کی حکومت اسرائیلی حملوں کے متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنا طبی جہاز غزہ کے قریب پانیوں میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

سوبیانتو نے انکشاف کیا کہ انڈونیشیا کی حکومت طبی جہاز بھیجنے کی منظوری حاصل کرنے کے لیے مصر سمیت غزہ کی پٹی کے پڑوسی ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز جکارتہ میں حلیم پردانا کسوما ایئر بیس کے دورے کے دوران کہا کہ “انڈونیشیا کی دفاعی افواج ایک طبی جہاز بھیجنے کے لیے تیار ہیں اور وہاں مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں گی”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan