جنین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )عبرانی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں جنین کے شمال میں واقع “گان نیر” بستی کوفلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہودی بستی کو “خودکار ہتھیار” سے فائر کیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فوج نے کہا کہ وہ “شوٹرز کی تلاش کے لیے کومبنگ آپریشن کر رہی ہے۔”