Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ بربریت اور نازی ازم کا ثبوت ہے:حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)مقبوضہ بیت المقدس  شہر میں مسجد اقصیٰ کےباب الاسباط کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے نمازیوں پر بد ترین تشدد پر حماس نے  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ  “قابض فوج کا باب الاسباط   میں عبادت کرنے والے معصوم فلسطینی نمازیوں پر  پر حملہ ایک سنگین جارحیت اور اس کی بربریت، نازی ازم اور عبادت گاہوں  کے خلاف جارحیت کا ثبوت ہے۔ دشمن فوج نے نہتے نمازیوں پر حملہ کرکے اپنی بزدلی کا ایک بار پھر ثبوت پیش کیا ہے۔

حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے  ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ حملہ فسطائی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنےوالے مسلمانوں کوبراہ راست نشانہ بنانے کی صہیونی ریاستی پالیسی کا تسلسلہ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انتہا پسند قابض حکومت کی طرف سے چھیڑی جانے والی مذہبی جنگ نمازیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ واضح ہوتی جا رہی ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیلی قابض فوج نے کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے مقام پر
نمازیوں ہر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan