Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’فلسطینیوں کو سنگین جرائم پر آواز اٹھانے کی سزا دے جا رہی ہے’

مقبوضہ بیت المقدس -[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]یروشلم میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریست بیت المقدس کے باشندوں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور جرائم پرآواز اٹھانے کے پاداش میں انہیں بیت المقدس سےنکال باہر کرنا چاہتا ہے۔

 

حریہ نیوز کے مطابق بکیرات نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض ریاست ان شخصیات کا تعاقب کر رہی ہے اور ان پر حملہ کر رہی ہے تاکہ ان کی آواز کو خاموش کرایا جا سکے اور انہیں قابض ریاست کے جرم کا مقابلہ کرنے میں ان کے کردار سے باز رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ “القدس شہر سے میری بے دخلی ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ قابض ریاست نے مجھے خاموش رکھنے کے لیے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “قابض ریاست اپنے مفادات کے مطابق ایک بار سول اور ایک بار فوجی ہمیں آزما رہا ہے۔ میں نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔”

بکیرات نے قابض حکام کی طرف سےشہر بدری کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے کہ وہ مقدس شہر پر فلسطینیوں کے خصوصی حق کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ “ہم یروشلم واپس جائیں گے، ہم اپنی مسجد میں واپس جائیں گےہم اپنے اقصیٰ اور یروشلم کے وفادار رہیں گے‘۔

خیال رہے کہ قابض حکام نے الشیخ بکیرات کو بدھ کو بیت المقدس سے بے دخل کردیا تھا

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan