Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رام اللہ میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو گولی مار دی

غرب اردن –[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]فلسطین کے دریائے اردن کے وسطی علاقے رام اللہ کے شمال میں اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ روز ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں عطارا فوجی چوکی کے قریب سے گذرتے ہوئے ایک گاڑی کی طرف براہ راست گولیاں چلائیں۔

گولیاں لگنے سے کار میں میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ادھرغرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم شہر میں فلسطینی نوجوانوں  اور قابض فوجیوں کے مابین تصادم کے واقعات ہوئے۔

کفر قدوم میں ہفتہ واراحتجاجی جلوس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے نوجوانوں کی طرف گیس ، صوتی بم ور دھات کی گولیاں چلائیں۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے شہر کے شمال مغرب میں نسلی دیوار کے ساتھ ساتھ تقریبا 15 دونم زرعی اراضی پر موجود فصلوں کو آگ لگا دی۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan