تل ابیب [ مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]اسرائیلی قابض ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں آج منگل کے روز ایک فدائی حملے میں کم سے کم6 صیہونی آباد کار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ فدائی حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں کل سوموار سےوحشیانہ فوجی کارروائی شروع کررکھی ہے جس میں اب تک کم سے کم آٹھ فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ قابض فوج نےکئی فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرایع کے مطابق آج منگل کو تل ابیب میں ایک فلسطینی عرب شہری نے اپنی گاڑی یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں چھ آباد کار زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے یہودی آباد کاروں پر گاڑی چڑھانے کے بعد نیچے اتر کردو آباد کاروں کو چاقو سے حملہ کرکےزخمی کیا، اس دوران ایک آباد کار نے اسے گولی مار کر شہید کردیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی نے آباد کاروں کے ایک گروپ کے خلاف رن اوور آپریشن کیا، پھر ٹینڈر کار سے باہر نکلا اور شہید ہونے سے پہلے دوسرے آباد کاروں کو چاقو سے وار کیا۔
دوسری طرف اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نےایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہری 20 سالہ عبدالوہاب عیسیٰ حسین خلائلہ جس کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے نے فدائی حملہ کرکے دشمن سے جنین میں ہونے والے قتل عام کا انتقال لیا ہے۔