Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب‌الله و أمل ملیشیاء نے صیہونی جارحیت کی بھرپورمذمت کی

بیروت [مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]اس نشست میں لبنان و فلسطین کے بارڈر پر مسلسل صیہونی جارحیت خصوصاََ شبعا فارمز اور الفجر دیہات پر اس رژیم کے جرائم کے بارے میں خبردار کیا گیا۔

لبنان کی مقاومتی تحریک “حزب‌ الله” اور “أمل ملیشیاء” نے بیروت کی موجودہ صورتحال نیز فلسطین و لبنان کے بارڈر پر صیہونی جارحیت کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ “سید ہاشم صفی الدین”، کوآرڈینیشن اینڈ ریلیشن شپ کے سربراہ “وفیق صفا” جب کہ امل ملیشیاء کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ “مصطفیٰ فوعانی” اور لاجسٹک امور کے سربراہ “احمد بعلبکی” موجود تھے۔ اس اجلاس کے شرکاء نے لبنان میں صدارتی خلاء اور موجودہ بحران کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ اقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔ شرکاء نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی نئی کوشش بحران کو مزید بڑھانے کا سبب بنے گی۔ واضح رہے کہ لبنان گزشتہ سال سے “میشل عون” کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے صدارتی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بیروت کی پارلیمنٹ کے متعدد اجلاس ہونے کے باوجود ابھی تک صدر کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔

اس نشست میں لبنان و فلسطین کے بارڈر پر مسلسل صیہونی جارحیت خصوصاََ شبعا فارمز اور الفجر دیہات پر اس رژیم کے جرائم کے بارے میں خبردار کیا گیا۔ شرکاء نے جنین شہر اور فلسطین کے حریت پسندوں کی استقامت کو سراہا۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے بھی فلسطین کی حمایت کرنے پر زور دیا۔ یاد رہے کہ سوموار کے روز سے صیہونی رژیم نے جنین کیمپ پر وسیع پیمانے پر حملہ کر دیا جو ابھی تک جاری ہے۔ اس جارحیت میں جنین کی ویرانی کے علاوہ 120 فلسطینی اسیر، 10 شہید اور سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 20 کی حالت نازک ہے۔ جنین کیمپ پر صیہونی جارحیت کے جواب میں منگل کے روز تل ابیب میں ایک فدائی حملہ ہوا۔ جس کے بارے میں عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایک فلسطینی فدائی نے متعدد صیہونیوں کو اپنی گاڑی تلے روند دیا اور فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں 10 صیہونی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan