اسرائیلی فوج اور ایمبولینس سروسز ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے شمالی گاؤں بیت امر کے قریب تین اسرائیلی گاڑی تلے روندنے کی ایک کارروائی میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی فوج نے کار تلے روندنے کی ناکام کوشش کرنے والے حملہ آور کار ڈرائیور کو گولی مار دی ہے۔
اسرائیلی فوج کے بہ قول ایک ’’دہشت گرد‘‘ نے بلدیہ بیت عمر میں اپنی گاڑی تلے تین اسرائیلیوں کو کچلنے کی ناکام کوشش کی، اس سے قبل حملہ آور کی یہ کوشش کامیاب ہوتی، اسرائیلی فوجیوں نے حملہ آور پر فائر کھول دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا، تاہم فوج کے ترجمان نے بعد میں فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حملہ آور زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو چکا ہے۔