Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ پر قبضے اور اسے یہودیانے کی سازشوں پر انتباہ

یہودیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یروشلم کمیشن نے قابض اسرائیلی حکام اور انتہاپسند “ہیکل گروپس” کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوششوں کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ اس تنبیہ میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ زمانی اور مکانی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کے ساتھ ساتھ وہاں پر مبینہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازش کی جا رہی ہے۔

یروشلم کمیشن برائے انسداد یہودیت کے سربراہ ناصر الہدمی نے کہا کہ “اسرائیلی قابض ریاست کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد ہر سطح پر جاری ہے۔ یہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ کو کنٹرول کرنے اور اس کی جگہ پرہیکل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا مقصد مسجد مبارک کے صحنوں میں ایک نئی حقیقت کو مسلط کرنا ہے۔

الھدمی نے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کے قبضے کے منصوبوں سے بچانے کے لیے فلسطینی عوام اور عرب اور اسلامی عوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے عرب اور اسلامی عوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تعینات لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، اس کی حفاظت کریں اور قابض ریاست کے منصوبوں کا مقابلہ کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan