Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں میں 21 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت دیکھی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران 21مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ کے سات واقعات بھی شامل ہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے ایک بہادرانہ رن اوور آپریشن میں قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے تین زخمی ہونے کے واقعات کو دستاویزی شکل دی۔ اس کے علاوہ فائرنگ کے 7 ، 4 دھماکہ خیز آلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، اور مولوتوف کاک ٹیل اور پٹاخے پھینکے۔

معطی کےمطابق فلسطینیوں نے آباد کاروں کے دو حملوں کو پسپا کیا، جو مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں ہوئے۔ اس کے علاوہ 6 مقامات پر تصادم شروع ہوا، جس کے دوران پتھر پھینکے گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط چوکی کے قریب جھڑپیں ہوئیں، جب کہ رام اللہ کے علاقے سلواد میں آباد کاروں کے حملے کا سامنا کیا گیا اور قابض فوج کو مولوٹوف کاک ٹیلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

جینن میں مزاحمت کاروں نے کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے قابض فورسز پر فائرنگ کی، اس کے علاوہ سیلم فوجی چوکی کے قریب دھماکا خیز مواد بھی اڑا دیا۔

مزاحمتی کارکنوں نے قباطیہ قصبے پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فوج کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا، جب کہ قصبے میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران پتھراؤ کیا گیا۔

قابض فوج نے جنین کے متعدد علاقوں کو بھاری گولیوں اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan