اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح سے اپنے ایک رکن کی شہات کا اعلان کیا ہے۔ شہید فلسطینی شہری گذشتہ برس اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوگیا تھا۔
القسام نے ایک فوجی بیان میں شہید محمد عودہ یوسف التلبانی کی تصدیق کی ہے۔ شہید کی عمر 32 سال بتائی جاتی ہے۔ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک رکن کی شہات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔التلبانی سنہ2021ء میں’سیف القدس‘ معرکے میں اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب ان کےمکان پر ایک گولہ آ گرا تھا۔ اس بمباری میں اس کی بیوی اور بچی شہید ہوگئی تھیں۔
القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ شہید التلبانی خدا کی خاطر دینے، جہاد، قربانی اور مضبوط ایمان سے بھرپور بابرکت زندگی کے بعد اپنے رب سے جا ملے۔
“القدس کی تلوار” کی جنگ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت اور اسرائیلی قابض دشمن کے درمیان 10 مئی 2021 کو القدس میں اسرائیلی حملوں کے بعد شروع ہوئی اور 21 مئی کو مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوئی۔
11 دنوں میں تقریباً 250 فلسطینی مارے گئے، جن میں 70 بچے اور 40 خواتین شامل ہیں، جب کہ 13 اسرائیلی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔