Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کویت: اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کو’جرم‘ قراردینے کی تجویز

کویتی رکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد نے “اسرائیل” اور اس کی تنظیموں کے ساتھ معمول کے تعلقات استور کرنے پر پابندی کے قانون کی تجویز پیش کی اور مطالبہ کیا کہ اسے ان کے ملک کی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

ارکان پارلیمنٹ نے جمعرات کو کویتی قومی اسمبلی کے سپیکر احمد السعدون کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ ’’ہم آپ کے سامنے ایک ایسے قانون کی تجویز پیش کرتے ہیں جس میں اسرائیل کے ساتھ معاملات کو معمول پر لانے یا صہیونی ریاست اور اس کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ برائے مہربانی اسے معزز پارلیمنٹ میں پیش کریں۔”

ارکان پارلیمنٹ نے وضاحت کی کہ یہ تجویز “ایک قومی اسلامی ہے اور اس کو اس اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک ٹھوس موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

27 مئی 2021 کو کویتی قومی اسمبلی نے اصولی طور پر ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی جو اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے سے منع کرتا ہے۔

دسمبر 2021 میں کویت نے ملک کے علاقائی پانیوں سے اسرائیل جانے والے تجارتی جہازوں کے گزرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

31 مئی 1964 کو کویتی قومی اسمبلی نے 26 مئی 1957 کو کویت کے مرحوم امیر عبداللہ السالم الصباح کے جاری کردہ فرمان کے بعد “اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے متفقہ قانون” کی منظوری دی، جس میں ان لوگوں پر جرمانے عائد کیے جاتے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ مالی معاملات طے کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan