Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں تین یہودی آباد کار زخمی

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین “معطی” نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس  میں مزاحمتی کارروائیوں کی 47 کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پر قابض افواج کے خلاف فائرنگ کے 5 حملے اور آباد کاروں کے حملوں کا ردعمل، جس کے نتیجے میں 3 آباد کار زخمی ہوئے جیسے واقعات شامل ہیں۔

دو آباد کار اس وقت زخمی ہوئے جب “یکیر” بستی کے سنگم پر اسرائیلی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ یہ سلفیت کے شمال مغرب میں دوراستیا قصبے کی زمینوں پر تعمیر کی گئی ہے اور گورنری میں مراد موڑ کے قریب پتھروں سے ایک آباد کار زخمی ہوا۔

مزاحمتی کارکنوں نے نابلس میں دھاووں کے دوران خلہ العامود اور بلطہ  پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج پر گولیاں برسائیں اور بیتا موڑ پر بھی قابض فوج کو جنین شہر میں جلمہ چوکی اور نزلہ الشیخ کو نشانہ بنایا، بیت لحم میں تصادم کے دوران ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

مزاحمتی کارکنوں نے الگ الگ علاقوں میں آباد کاروں کے 7 حملے پسپا کیے اور 3 آباد کاروں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔

القدس، جنین، رام اللہ، نابلس، بیت لحم، سلفت، اریحا ، قلقیلیہ اورالخلیل  میں 25 محاذ آرائی کے مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مغربی کنارے میں گزشتہ ستمبر کے دوران فلسطینی مزاحمت کی تمام شکلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جب فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے 833 مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan