یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے جمعہ کی صبح وادئ اردن کے علاقے الفارسیہ میں ایک نئی بستی کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
مقامی کارکن عارف دراغمہ نے متنبہ کیا کہ یہ نئی آباد کاری قریبی رہائش پذیر فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔
چند روز قبل اسرائیلی قابض فوج نے علاقے میں فلسطینیوں کی ملکیتی متعدد گاڑیوں اور زرعی ٹریکٹروں کو قبضے میں لے لیا تھا۔
الفارسیہ کا علاقہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران اسرائیلی مسلحہ کارروائیوں کی زد میں رہا ہے۔ یہاں قریبی سلعیت بستی میں ایک “صہیونی مذہبی سکول” بنانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔