( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے نابلس کے جنوب مشرق میں واقع عقرباقصبے کے قریب فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے عقربا قصبے کے قریب قابض اسرائیلی فوج کے ایک فوجی ٹاور کی طرف تیز رفتار کار سے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کار فائرنگ کےبعد بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگئے۔
گذشتہ منگل کو نابلس شہر میں تین مزاحمت کاروں کی شہادت کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان فائرنگ اور مسلح جھڑپوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی افواج کا السیلہ الحارثیہ پر دھاوا بولا اور گذشتہ دسمبر میں ہونے والے بہادرانہ ’’حومش‘‘ آپریشن میں ملوث ایک مجاہد کا مکان دھماکے سے اڑا دیا۔ حومش کالونی میں ایک آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مغربی کنارے میں حماس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2021 کے دوران مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے اور القدس میں اپنی موثر کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔