Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شیخ رینتیسی کی زندگی پر دستاویزی فلم تیار

palestine_foundation_pakistan_dr-abdel-aziz-al-rantissi-the-co-founder-of-the-movement-of-hamas-palistine

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالعزیز رینتیسی شہید کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے، جسے گذشتہ دنوں شام میں ہفتہ شہداء کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

ہفتہ شہدا کا اہتمام شام میں حماس کی جانب سے کیا گیا تھا، اس سلسلے میں مرکزی تقریب یرموک مہاجرکیمپ کے “عریبک کلچرل سینٹر” میں ہوئی جہاں شہداء فلسطین کی تصاویر کی بھی نمائش کی گئی۔

اس دوران حماس کے زیرانتظام ٹیلی ویژن چینل”الاقصیٰ” کی تیار کردہ دستاویز فلم بھی پیش کی گئی، اس فلم میں شیخ ڈاکٹرعبدالعزیر رینتیسی شہید کی زندگی، ان کی تحریک آزادی فلسطین میں خدمات اوران کی نجی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

دستاویزی فلم کوعوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، ہفتہ شہداء کے دوران ہزاروں افراد نے فلم میں نہ صرف دلچسپی لی بلکہ بڑی تعداد میں اس کی کاپیاں خرید کر ادارے کی ہمت افزائی کی ۔ اس موقع پر حماس کے سماجی و کلچرل ونگ کے رکن ابو بکر مصطفیٰ نے فلم کی غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شیخ رینتیسی شہید کی زندگی پر فلم تیار ک رکے قوم کے نونہالوں کی تربیت کا سامان فراہم کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan