Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ملائشیا کے پولیس ہیڈ کوارٹر تک صہیونیوں کی رسائی

palestine_foundation_pakistan_anwar-ibrahim-malaysian-opposition-leader

ملائشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم نے منگل کے روز ملائشیا کی پولیس کے مرکزی ہیڈ کوارٹر تک صہیونی ایجنٹوں کی رسائی کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ غیر ملکی صہیونی کمپنی کے ورکرز کے طور پر ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے یہ اسرائیلی ایجنٹ ملیشیا کی اسٹریٹجک معلومات اسرائیل تک پہنچا سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران نقطہ اعتراض پیش کرتے ہوئے انور ابراہیم نے کہا کہ ان کے پاس موجود ٹھوس دستاویز سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس نظام کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مواصلات اور ٹیکنالوجی کے نظام کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی ’’اوزائزاف‘‘ کے توسط سے صہیونی خفیہ ایجنسی کی ملکی اسٹریٹجک معلومات تک رسائی کے امکان موجود ہیں۔

سابقہ نائب وزیر اعظم انور ابراہیم نے واضح کیا کہ یہ کمپنی اگرچہ سنگا پور میں رجسٹر کی گئی ہے لیکن اس کا ہیڈ کوارٹر تل ابیب میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی میں صہیونی فوج کے دو سابقہ افسران بھی موجود ہیں اور ان کی ملائشیا پولیس کے اہلکاروں اور ملائشیا کے سابقہ وزیر داخلہ احمد بار سے جان پہچان بھی ہے۔

انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملائشیا کی وزارت داخلہ کو کوالا لمپور کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں اس مسئلہ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےانور ابراہیم نے کہا کہ وہ ملائشیا کے بادشاہ میزان زین العابدین کو ایک خط بھیجیں گے۔ جس میں ملائشیائی صدور کی کمیٹی کی کانفرنس سے اپیل کی جائے گی کہ وہ ملائشیائی حکومت کے ’’ ایپکو اینڈ اولڈ ایڈ ‘‘ کمپنی سے معاہدے کو ختم کرانے میں کردار ادا کرے، کیونکہ اس کمپنی کا تعلق اسرائیلی ریاست سے ہے۔

اس انکشاف پر رکن پارلیمنٹ حامد البار نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انور ابراہیم کی باتیں محض مفروضات ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan