Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو صاف پانی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

palestine_foundation_pakistan_gaza-water-crisis4

اسرائیلی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ عوزی لانڈاؤ نے دھمکی دی ہے کہ وہ مغربی کنارے کو اسرائیل کی جانب سے فراہم کردہ پانی بند کر سکتے ہیں۔ صہیونی وزیرنے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں کسی اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارےکا پانی بند نہیں کیا تاہم ان کی حکومت ضرورت محسوس کرنے پر ایسا کر سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیرنے الزام عائد کیا کہ مغربی کنارے کے فلسطینی شہری اسرائیل کا فلٹر کردہ پانی استعمال کر رہے ہیں، فلسطینی حکام کو چاہیے کہ وہ پانی صاف کرنے لیے خود انتظامات کریں، انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے پانی صاف کرنے کا خود انتظام نہ کیا تواسرائیل کی جانب سے صاف پانی کی فراہم بند کر دی جائے گی۔

صہیونی وزیرنے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو فراہم کردہ پانی کا فلسطینی واٹر اتھارٹی صرف پچاس فیصد صاف کرتی ہے جبکہ یہودی آباد کاروں کو سترفیصد پانی کی صفائی کرنا پڑ رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan