اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسلامی مقدسات کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے غزہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بروز بدھ17مارچ کو خان یونس میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کامقصد مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے حماس کے رہنما خطاب کریں گے ۔