غزہ الیکٹرسٹی جنریشن سٹیشن بورڈ کے چیر مین ولید صایل نے اقوام متحدہ کوارٹیٹ کمیٹی کے سربراہ ٹونی بلیر سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ اس نے کا رٹیٹ سے اپیل کی کہ وہ غزہ بجلی گھر کو چلانے کیلئے ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کرے۔ ولید صایل جو فلسطینی الیکٹرسٹی کمپنی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹربھی ہیں نے تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیلی صنعتی ایندھن کے متبادل کے طور پر مصر سے گیس خریدی جا سکتی ہے جس سے اخراجات میں بھی کمی آ سکتی ہے اور ماحول پر بھی اسکے مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کر کے یورپی یونین پر دباؤ ڈال کر انہیں ایندھن کے حصول کیلئے مالی معاونت کرنے کیلئے دوبارہ آمادہ کریں اور ساتھ ساتھ اسرائیلی حکومت پر بھی دباو ڈالاجائے تا کہ وہ اس سلسلے میں بنیادی ضروریات کے غزہ میں داخلے کیلئے رکاوٹیں پیدا نہ کر سکے۔ غزہ الیکٹرسٹی جنریشن سٹیشن بورڈ کے چیر مین ولید صایل نے انکشاف کیا کہ غزہ پاور سٹیشن ایندھن کی عدم فراوانی کی وجہ سے اس وقت صرف تیس میگاواٹ بجلی تیار کر رہا ہے جو اس کی صلاحیت سے50فیصد کم ہے