Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ٹونی بلیر غزہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کرے: ولید صایل

gaza-blackout غزہ الیکٹرسٹی جنریشن سٹیشن بورڈ کے چیر مین ولید صایل نے اقوام متحدہ کوارٹیٹ کمیٹی کے سربراہ ٹونی بلیر سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ اس نے کا رٹیٹ سے اپیل کی کہ وہ غزہ بجلی گھر کو چلانے کیلئے ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کرے۔ ولید صایل جو فلسطینی الیکٹرسٹی کمپنی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹربھی ہیں نے تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیلی صنعتی ایندھن کے متبادل کے طور پر مصر سے گیس خریدی جا سکتی ہے جس سے اخراجات میں بھی کمی آ سکتی ہے اور ماحول پر بھی اسکے مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کر کے یورپی یونین پر دباؤ ڈال کر انہیں ایندھن کے حصول کیلئے مالی معاونت کرنے کیلئے دوبارہ آمادہ کریں اور ساتھ ساتھ اسرائیلی حکومت پر بھی دباو ڈالاجائے تا کہ وہ اس سلسلے میں بنیادی ضروریات کے غزہ میں داخلے کیلئے رکاوٹیں پیدا نہ کر سکے۔ غزہ الیکٹرسٹی جنریشن سٹیشن بورڈ کے چیر مین ولید صایل نے انکشاف کیا کہ غزہ پاور سٹیشن ایندھن کی عدم فراوانی کی وجہ سے اس وقت صرف تیس میگاواٹ بجلی تیار کر رہا ہے جو اس کی صلاحیت سے50فیصد کم ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan