Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل مصنوعی طریقے اختیار کرکے اپنے جرائم دنیا کے سامنے چھپا نہیں سکے گا :جمال الخضری

dr-jamal-al-khudari-the-head-of-the-popular-anti-siege-committee2 ممبر فلسطینی قانون ساز مجلس اور محاصرے کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ جمال الخضری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز جب تک فلسطینیوں کے ساتھ نسلی بنیادوں پر امتیاز ،ان کی زمینوں پر قبضہ اور محاصرے جاری رکھے گی تب تک وہ اپنی شبیہہ عالمی برداری کے سامنے لاکھ کوششوں کے باوجود بہتر نہیں کر سکتی۔ جمال الخضری نے پیر کے روز اپنے ایک پریس بیان میں واضح کیا ہے کہ عالمی برادری کے سامنے اپنی تصویر کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی جو مہم جو اسرائیل نے شروع کی ہے وہ مہم تب تک کا میاب نہیں ہوسکتی جب تک اسرائیل فلسطینیوں کو انکے حقوق نہیں دے دیتا۔ غزہ جنگ میں اسرائیل کا خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور اسرائیل اپنے اس چہرے پر نقاب نہیں ڈال سکتا ۔ پاپولرکمیٹی کے سربراہ نے اس امریکی مہم کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت اسرائیل کی اس مہم کا توڑ کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ جمال خضری نے کہا اسرائیلی مہم جس میں وہ زمینی حقائق کو مختلف انداز میں پیش کرکے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں ،اس کا توڑ کرنے کیلئے ایک بھر پور مہم کی ضرورت ہے۔ اور دنیا کو یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ کس طرح غزہ پٹی پر اسرائیل نے حملہ کرکے معصوم عوام کی جانیں لیں،ان کے گھروں کو برباد کیااور مسلسل محاصرہ کرکے ان کی زندگی کو اجیرن بناکے رکھ دیا ہے۔ جمال الخضری نے کہا کہ اسرائیلی قبضے اور محاصرے کے خلاف دنیا بھر میں جلسے اور جلوس نکالنے کی ضرورت ہے جن میں مطالبہ کیا جائے کہ دنیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کردے اور ساتھ ساتھ فلسطینیوں پر اسرائیلی چیرہ دستیوں کے خلاف مقدمات بھی دائر کئے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan