Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرے، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن اور جمعیت علماء پاکستان کے تحت نیو میمن مسجد کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مقررین کاخطاب

 

کراچی( )حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرے، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

plf nakba day

فلسطین فاؤنڈیشن اور جمعیت علماء پاکستان کے تحت نیو میمن مسجد کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مقررین کاخطاب

 

کراچی( )حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرے، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے مرکزی ترجمان سید اظہر شاہ ہمدانی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق امیر جماعت کراچی محمد حسین محنتی، عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سمیت علامہ شوکت مغل، ناصر رضوان ایڈووکیٹ اور عبدالوحید یونس نے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری مہم ’’یوم واپسی فلسطین ، منزل فلسطین‘‘ کے تحت فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور غاصب اسرائیل سے نفرت کے اظہار کے لئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، اسرائیل نا منظور اور برطانیہ نا منظور سمیت فلسطین فلسطینیوں کا وطن، فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع کریں گے، اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، فلسطینیوں ہم تمھارے ساتھ ہیں اور منزل فلسطین کے نعرے آویزاں تھے، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور سمیت برطانیہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے امریکہ ،اسرائیل اور برطانیہ کے پرچموں کو بھی نذر آتش کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ 66برس ہو چکے ہیں اور مسلم امہ کا تیسرا مقدس مقام قبلہ اول بیت المقدس تاحال صیہونی غاصب اسرائیل کے شکنجے میں ہے، ان کاکہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد مظلوم فلسطینی بے گھر ہیں اور مہاجرین کی زندگی بسر کررہے ہیں لیکن افسوس ناک بات ہے کہ سنہ1948ء میں موجود اقوام متحد ہ نے ایک طرف تو اسرائیل کے غاصبانہ تسلط پر آنکھیں بند کرلی تھیں اسی طرح آج کی اقوام متحد ہ بھی مظلوم فلسطینیوں کو ان کے وطن واپسی کا حق دلوانے میں بری طرح ناکام ہے، انہوں نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عرب لیگ سمیت او آئی سی کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی اداروں کو چاہئیے کہ دنیا کے اس اہم ترین اور سلگتے ہوئے مسئلے کی طرف توجہ کریں اور مظلوم نہتے فلسطینویں کو وطن واپسی کا حق فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے کہ دنیا بھر میں ’’یوم نکبہ کو یوم واپسی فلسطین‘‘ کے تحت منایا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں ایک ہی نعرہ ’’منزل فلسطین‘‘ بلند ہو چکا ہے تاہم وہ وقت بھی دور نہیں کہ جب دنیا بھر کے تما م ممالک سے حریت پسندوں کے قافلے نکل کھڑے ہوں گے اور سب کا نعرہ ’’منزل فلسطین‘‘ ہی ہو گا اور پھر دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن واپس جانے سے نہیں روک سکے گی، مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور مسئلہ فلسطین کے حل کو فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق حمایت کرے۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ سمیت عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور پر امن منتشر ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan