Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے 9مئی تا15مئی ’’یوم نکبہ مہم‘‘ کا اعلان کر دیا، یوم نکبہ ’’یوم واپسی فلسطین مہم کے تحت منایا جائے گا، احتجاجی مظاہرے، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
9مئی کو نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، 13مئی کو دینی مدارس کے طلباء کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے،15مئی کو آل پارٹیز کانفرنس’’یوم نکبہ، یوم واپسی فلسطین‘‘ کراچی پریس کلب میں منعقد ہو گی۔اسلام آباد ، کوئٹہ، لاہور، ملتان سمیت حیدر آباد میں بھی پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔

plf karachi press club

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
9مئی کو نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، 13مئی کو دینی مدارس کے طلباء کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے،15مئی کو آل پارٹیز کانفرنس’’یوم نکبہ، یوم واپسی فلسطین‘‘ کراچی پریس کلب میں منعقد ہو گی۔اسلام آباد ، کوئٹہ، لاہور، ملتان سمیت حیدر آباد میں بھی پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔
محمد حسین محنتی،مسلم پرویز، اظہر حمدانی، علامہ قاضی نورانی، علامہ عقیل انجم، محفوظ یار خان، مولانا صادق رضا، علامہ شوکت مغل، میجر(ر) عامر سید،شہزاد احمد اور صابر کربلائی کی مشترکہ پریس کانفرنس
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے 9مئی تا15مئی ’’یوم نکبہ مہم‘‘ کا اعلان کر دیا، یوم نکبہ ’’یوم واپسی فلسطین مہم کے تحت منایا جائے گا، احتجاجی مظاہرے، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کونسل کے اراکین بشمول پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید اظہر شاہ حمدانی، جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر محمد حسین محنتی، مسلم پرویز،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ عقیل انجم قادری، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، حقوق انسانی کی تنظیم کے رہنما شہزاد احمد، کشمیر علماء محاذ کے مرکزی رہنما علامہ شوکت مغل قادری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین کاکہنا تھا کہ 9مئی کو نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، 13مئی کو دینی مدارس کے طلباء کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے،15مئی کو آل پارٹیز کانفرنس’’یوم نکبہ، یوم واپسی فلسطین‘‘ کراچی پریس کلب میں منعقد ہو گی۔، ان کاکہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فلسطینیوں کے حق واپسی کا وفاع کیا جانا ہے تا کہ دنیا بھر میں در بدر کئے جانے والے مظلوم فلسطینیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔رہنماؤں نے مزید بتایا کہ س مہم کے تحت ملک کے دیگر شہروں میں بھی یوم نکبہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے اس حوالے سے کوئٹہ میں 13مئی کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ملتان اور حیدر آباد سمیت لاہور میں 15مئی کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار بعنوان ’’یوم نکبہ، یوم واپسی فلسطین، منزل فلسطین‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے سلسلے کو 66برس بیت چکے ہیں لیکن مسلم امہ، اور اقوام عالم انسانیت کے اس اہم ترین مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ اور عب لیگ سمیت او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سمیت امریکہ اور برطانیہ اور یورپی ممالک کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مغرب نے دوہرامعیار اپنا رکھا ہے اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی سامراجی قوتیں امریکہ، برطانیہ ، یورپ اور یورپی یونین سمیت اقوام متحدہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے اور پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق واپسی پر عالمی برادری کی کسی قسم کی سودے بازی کو قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہیں اور اپنے وطن واپس نہیں جا سکتے کیونکہ اسرائیل کی ہٹ دھرمیاں روز روز بڑھ رہی ہیں اور اقوام متحد ہ اسرائیلی ناز اور نخرے اٹھانے میں مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اس برس یوم نکبہ کو یوم واپسی فلسطین کے عنوان سے منایا جا رہا ہے تا کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع کیا جائے اور فلسطینیوں کے حق واپسی کو اجاگر کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan