Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

انسانی حقوق کی تنظیموں کا نمائندہ اجلاس

 

انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ سے مسئلہ فلسطین کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کردیا ، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کا اعلان، برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئی

DSC02836

 

انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ سے مسئلہ فلسطین کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کردیا ، فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کا اعلان، برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئی

انسنای حقوق کی نمائندہ تنظیموں کا اجتماع کراچی میں منعقد ہو اجس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مسئلہ فلسطین کی اہمیت اور حالیہ معاملات سے آگاہی فراہم کی، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندہ اجلاس میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنوں بشمول ڈاکٹر سید صلاح الدین(انسان )، شہزاد مظہر سید خالد جمال، شگفتہ انیس ( ہیومن رائٹس نیٹ ورک)،اقبال عقیل (اسلامک لائیر فورم)، ہنیزہ قادر (PWF)، ثمینہ نوید(سول سوسائٹی)، فریال ندیم(ایجوکیشن اینڈ بزنس)،شاہدہ عباسی (طبیبہ ہمدرد)،محمد بابر،حسن مصدق(United Social Development)، ڈاکٹر رفعت اعوان ایڈوکیٹ(پیس ویلفئیر فاؤنڈیشن پاکستان)،ذبیح اللہ قریشی (روہینگا مسلم سالیڈیرٹی )، محمد ایوب رشید (آئی ٹی ایم)، سید سلیم اللہ (Teach Education)، جمال الدین احمد(ضمیر آپ کا)،محمد سلیم (آر بی او)، محفوظ یار خان(ایمٹی انٹر نیشنل)سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت انسا نی حقوق کی تنظیموں کے نمائندہ اجتماع میں اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کی توجہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی امتیازی سلوک، اور اظہاررائے اور شخصی آزادی کی خلاف ورزیوں ، جبری گمشدگیوں اور منظم قتل عام ، سامراجی طاقتوں سے مسلمان ممالک میں جبری مداخلتوں اور جمہوری حکومتوں کی برطرفیوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائی گئی، انسا نی حقوق کے نمائندی اجتماع نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ فلسطین،مصر،الجیریا،عراق، افغانستان، لیبیا،بنگلہ دیش، کشمیر، برما میں ہونے والے ظلم و تشدد اور انسانوں کی تباہی اور بربادی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار عالمی استعمار امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سمیت یورپی یونین کو قرار دیا گیا۔
انسانی حقوق کے نمائندی اجتماع نے واضح طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک نسل پرست اور غیر قانونی ریاست ہے جو فلسطین میں معصوم اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام کر رہا ہے، انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں نے مطالبہ کی اکہ نسل پرست اسرائیل کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے ، اجتماع نے مطالبہ کیا کہ سنہ1948ء میں جو فلسطینی سر زمین فلسطین میں آباد تھے انہیں واپس لا کر ان کے وطن میں بسایا جائے اور جو یہودی دنیا بھر سے لا کر فلسطین میں بسائے گئے تھے انہیں ان کے وطن واپس بھیجا جائے ۔
انسانی حقوق کے اجتماع نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر، آسام ، گجرات میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور مقبو ضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو سنہ1948ء کی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے جو انکا بنیادی حق ہے،
انسا نی حقوق کی تنظیموں کے نمائندی اجتماع نے بنگلہ دیش میں اسلامی جمہوری جماعتوں کی قیادت کے خلاف بلا جواز مقدمات اور وسیع پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی پائمالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اقوام عالم اور دنیا بھر کی رائے عامہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے ۔اجتماع نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا برما میں روہینگا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ستم کا نوٹس لیا جائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔
اجتماع نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مصر میں امریکہ اور مغربی طاقتوں کے اشاروں پر جمہوری منتخب حکومتوں کا تختہ الٹ کر ہزاروں بے گناہ معصوم افراد کو شہید کرنے والے آمر جنرل سیسی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں، اجتماع نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے شخصی آزادی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جبری گمشدگیوں کو روکا جائے اور دنیا بھر میں قائم غیر قانونی امریکی عقوبت خانوں کو فی الفور بند کیا جائے۔یہ اجتماع سمجھتا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لا پتہ افراد کا مسئلہ بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر عالمی استعماری قوتوں بالخصوص امریکہ کے روسیع پسندانہہ جنگی جرائم سے جڑا ہے، اجتماع کاکہنا تھا کہ پاکستان میں بلا واسطہ اور بالواسطی بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند کیا جائے، پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں فرقہ وارانہ فسادات کروانے والے ہاتھوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan