Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے اور یہ حق کسی کو غصب نہیں کرنے دیں گے۔آل پارٹیز کانفرنس

کوئٹہ( )اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے اور یہ حق کسی کو غصب نہیں کرنے دیں گے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی،علامہ مقصود علی ڈومکی،

plf all parties

کوئٹہ( )اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے اور یہ حق کسی کو غصب نہیں کرنے دیں گے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی،علامہ مقصود علی ڈومکی، پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر ارباب ہاشم کاسی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کمانڈر خدائیداد خان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی،سینیٹر میر ہیسم خان بلوچ اور دیگر نے کوئٹہ میں ایم پی اے ہاسٹل میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’یوم نکبہ یوم واپسی فلسطین‘‘ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، کانفرنس کا اہتمام فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کیا گیا تھا ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی نا گزیر ہو چکی ہے اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے اگر ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے، انہوں نے فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھر پور حمایت کرت ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو ان کے وطن واپس جانے کا حق دیا جائے اور فلسطین کو فلسطینیوں کا وطن قرار دیا جائے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہا سرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے اور اسرائیل کا وجود نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پورے خطے اور پوری دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے انہوں نے اسرائیل کو غاصب ریاست قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو انسانیت کی بقاء کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جد وجہد کو کراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ چند جوانوں نے مسئلہ فلسطین کو سر زمین پاکستان پر زندہ و تابندہ کر رکھا ہے، انہوں نے فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کو فلسطینی عوام کا بنیادی اور اولین حق قرار دیا اور کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے وطن واپسی سے نہیں روک سکتی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی،سینیٹر میر ہیسم خان بلوچ،کستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر ارباب ہاشم کاسی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کمانڈر خدائیداد خان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی،علامہ مقصود علی ڈومکی کاکہنا تھا کہ فلسطین مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ایک ایسا نقطہ ہے جس پر پوری امت مسلمہ متحد ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ متحد ہو کر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے جد وجہد کرے اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہئیے۔ کانفرنس کے اختتام پر مقررین نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع کرنے کے لئے ایک قرار داد پاس کی اور عالمی طاقتوں امریکہ ، برطانیہ، اور یورپی یونین سمیت دیگر سامراجی قوتوں کو متنہ کیا کہ فلسطین ، صرف اور صرف فلسطینیوں کا وطن ہے تاہم فلسطینیوں کے حق واپسی پر کسی قسم کی سودے بازی اور خیانت برداشت نہیں کی جائے گی، کانفرنس میں منظور کردہ قرار داد میں اسرائیلی 66سالہ مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت او آئی سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کو ایک غیر قانونی ریاست قرار دیا جائے اور اقوام متحدہ سے رکنیت معطل کی جائے، اس موقع پر مقررین نے فلسطینی شہداء، اسیران اور عوام سے دلی ہمدردی اور یکجتی کا اظہار بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan