فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر پندرہ مئی کو ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین پر پینسٹھ سالہ غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم نکبہ پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور عالمیدہشت گردوں امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
ملک بھر کی طرح یوم نکبہ پر کشمیر یونیورسٹی میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، کشمیر یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے دی گئی کال پر طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کر کے ‘گیلانی سکیور’ سے ایک احتجاجی ریلی بر آمد کی، طلبہ نے یونیورسٹی کی حدود کے اندر اقبال لائبریری سے ہوتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر تک مارچ کیا جس کے دوران طلبہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی کی،
اسٹوڈنٹس یونین کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ پوری دنیا میں 15 مئی کو یوم نکبہ منایا جاتا ہے جس کے تحت فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ النکبہ ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی سانحہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ 15 مئی 1948ء کو اسرائیل کی آزادی کا اعلان کیا گیا لیکن اس روز ساڑھے 7 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور جلائے وطن کیا گیا اور یہ یہودی دہشت گردی کی ایک بدترین مثال ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود ایک منظم سازش کے تحت ہوا ہے اور یہ کہ مسلم اکثریت والے فلسطین خطے میں ہی اسرائیل کو ایک ملک کا درجہ دیا گیا۔