Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اسرائیل ایک غاصب صیہونی ریاست ہے جس کا وجود پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے

عوامی مسلم لیگ پاکستان او رفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین پر غاصب اسرائیل کے پینسٹھ سالہ ناجائز اور غیر قانونی تسلط کے خلاف ”یوم نکبہ” کی مناسبت سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

14 nakba1

عوامی مسلم لیگ پاکستان او رفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین پر غاصب اسرائیل کے پینسٹھ سالہ ناجائز اور غیر قانونی تسلط کے خلاف ”یوم نکبہ” کی مناسبت سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد،اسرائیل نامنظور،فلسطین،فلسطینیوں کا وطن،فلسطینیوں کی فلسطین واپسی سمیت اسرائیل جنگی مجرم سمیت دیگر نعرے آویزاں تھے۔مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل سمیت برطانیہ اور مغربی استعمار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی،اسرائیلی اور برطانوی پرچم بھی نذر آتش کئے۔
پاکستانی عوام فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی،فلسطینیوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔اسرائیل ایک غاصب صیہونی ریاست ہے جس کا وجود پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔فلسطین پر غاصب اسرائیل کے پینسٹھ سالہ ناجائز تسلط پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان اور شرمناک ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی ،اور وکلا برادری کے محبوب آفتاب خان،ایس ایم بخاری،عابدہ خان،رعنا پروین،کنور عامر او ر اسداللہ خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے کراچی پریس کلب کے باہر یوم نکبہ کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے زور دیا کہ فلسطین،فلسطینیوں کا وطن ہے اور فلسطینیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آئیں،انکاکہنا تھا کہ سنہ 1948ء میں برطانوی اور مغربی سامراجی سازشوں کی نتیجے میں غاصب اسرائیل کی بنیاد رکھی گئی جو آج پینسٹھ برس گذر جانے کے بعد نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری انسانیت اور پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکا ہے ۔انکاکہنا تھا کہ دنیا کے با شعور او ر با ضمیر انسانوں کو چاہئیے کہ دہشت گردی اور ظلم و ستم کے اس فتنے اسرائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ۔

رہنماؤں نے عالمی برادری کی فلسطین پر غاصب اسرائیلی قبضے اور مظالم پر خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سوالیہ نشان قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادر ی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چاہئیے کہ وہ دہرا معیار ترک کر دیں اور فلسطین میں بسنے والے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی مدد کریں ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ امریکی کٹھ پتلی بن چکی ہے جسے دنیا بھر میں اور بالخصوص فلسطین میں ہونے والے دہشت گردانہ مظالم نظر نہیں آتے۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے جس حد تک ممکن ہو گا پاکستانی عوام جد وجہد کریں گے اور عالمی عدالت انصاف میں پٹیشن بھی درج کروائی جائے گی تا کہ پینسٹھ سالوں سے در بدر کئے گئے مظلوم فلسطینیوں کو انکی سرزمینوں پر لوٹایا جائے۔ والسلام۔۔علی احمر۔۔انچارج میڈیا سیل ۔۔0334-3206768/0321-2487492

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan