Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم نکبہ پر ملک بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے،فلسطینیوں کی فلسطینی واپسی کا مطالبہ

ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پندرہ مئی ”یوم نکبہ ” پرکراچی ،ملتان،حیدرآباد اور لاہور سمیت فیصل آباد اور دیگر شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

 

plf 16 nakba1

ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پندرہ مئی ”یوم نکبہ ” پرکراچی ،ملتان،حیدرآباد اور لاہور سمیت فیصل آباد اور دیگر شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

 

 

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطین پر غاصب اسرائیل کے پینسٹھ سالہ ناجائز تسلط کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کو ان کے گھرو ں میں آباد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔واضح رہے کہ پندرہ مئی سنہ 1948ء کو برطانوی سامراج کی ایماء پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا وجود سر زمین فلسطین پر عمل میں لایا گیا تھا جس کے بعد لاکھوں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری طور پر بے دخل کر دیا گیا تھا۔تاہم فلسطینی عوام ہر سال پندرہ مئی کو یوم نکبہ یعنی مصیبت اور تباہی کا دن مناتے ہیں۔

plf 16 nakba2فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یوم نکبہ پر ہونے والی اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق واپسی اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مذمت کی قرار دادیں آویزاں تھیں ،مظاہرین نے امریکہ،اسرائیل اور برطانیہ سمیت مغربی سامراجی قوتوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی 

احتجاجی مظاہروں میں خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور ان کے ہمدرد فلسطینیوں کے دکھ درد کو نہیں بھولیں گے اور فلسطینیو ں کی ہر سطح پر اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ان کاکہنا تھا کہ پانچ ملین سے زائد فلسطینی اپنے گھروں سے دور زندگیاں گزار رے ہیں اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ مظالم کے نتیجے میں فلسطینی عوام اپنے ہی گھروں سے محروم ہیں جنہیں ہر حال میں اپنے گھروں میں لوٹایا جانا چاہئیے اور اقوام متحدہ کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کو انکی سر زمین پر واپس لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتےہیں کہ فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کے سلسلے
میں رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے ۔رہنماؤں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی اصل ذمہ داری امریکہ اور یورپی یونین پر عائد ہوتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے زبانی کلامی دعووں اور بیانات سے مسئلہ فلسطین کا حل ممکن نہیں لہذٰا فلسطین کی آزادی کے لئے مسلح جد وجہد 
کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے حق واپسی کو یقینی بنائے اور ان کو ان کے گھروں میں پہنچانے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

plf 16 nakba9 copyplf 16 nakba8 copyplf 16 nakba6 copyplf 16 nakba4 copy

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan