اسرائیلی جیل انتظامیہ نے انتقامی طور پر فلسطینی اسیران کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات سے محروم کردیا- فلسطینی پرزنرز کلب کے مطابق اسرائیلی جیل ’’نفحہ‘‘ کی انتظا’’نفحہ‘‘ کی انتظامیہ نے تین دنوں کے لیے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات سے روک دیا- پرزنرز کلب کے مطابق یہ ظالمانہ کارروائی فلسطینی اسیران کے احتجاج کے جواب میں کی گئی – فلسطینی اسیران نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے بھوک ہڑتال کی اور گزشتہ روز کا ناشتہ ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا واپس کردیا – بعض اسیران کو قید تنہائی کی سزا بھی دی گئی –