Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کے 5 فلسطینی مسلسل 23 سال سے اسرائیلی قید میں

prisoner2 ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 44 ایسے اسیران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جنہیں اوسلو معاہدے اور فلسطینی اتھارٹی کے قیام سے پہلے اسرائیل نے اغوا کیاتھا- اسرائیلی جیلو ں میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیران کی کل تعداد 350ہے – ان میں سے چار خواتین اسیرات ہیں- یہ رپورٹ فلسطینی امور کے ماہر عبدالناصر فروانہ نے تیار کی ہے- رپورٹ کے مطابق 28 اسیران کو ایک دفعہ یا اس سے زائد مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے- رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس 5 ایسے اسیران ہیں جنہیں اکتوبر 1986ء میں اغوا کیا گیا تھا- اکتوبر2009ء میں ان کی قید کو 23 سال مکمل ہوگئے ہیں- یہ تمام کے تمام غیر شادی شدہ ہیں- اس طرح ایسے قیدیوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جو مسلسل 23 سال سے اسرائیلی قید میں ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan