اسلامی جمہوریہ ایران کے کارگزار وزیرخارجہ نے کہا ہےکہ ایران بہت جلد عالمی اداروں میں صیہونی حکومت کی شکایت کرے گا۔ علی اکبر صالحی نے آج ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت ایران کے فزکس کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر مسعود علی محمدی کے قتل میں ملوث ہے اور ہم نے اس سلسلےمیں سارے ثبوت و شواہد جمع کرلئےہیں۔ یادرہے دوہزار دس کے آغاز میں ڈاکٹر مسعود علی محمدی پر گھر سے نکلتے وقت قاتلانہ حملہ ہواتھا جسمیں وہ شہید ہوئے تھے۔ علی اکبر صالحی نے قومی برینڈ کے سنٹری فیوج مشینوں کی رونمائي کے بارےمیں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کوئي ملک سنٹری فیوج فروخت نہیں کرتا اور ایران کی ایٹمی تنصیبات میں کوئي غیر ملکی سنٹری فیوج نہيں ہے۔