Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلوان کالونی میں اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں دو فلسطینی گرفتار

palestine_foundation_pakistan_protest-silwan2

مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی شناخت دینے کے لیے اسرائیلی اوچھے ہتھکنڈوں میں صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے بطن الھوی میں سلوادی کالونی کے ایک گھر پر دھاوا بولا جس پر فلسطینی نوجوانوں اور فوجیوں میں شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ گھر کے رہائشیوں نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے گھر میں ہونے والے نئی تعمیرات کی جانچ کے لیے گھر پر حملہ کیا تھا جس پر خاندان کے افراد نے مسلح افواج کے سامنے بھرپور مزاحمت کی جو باقاعدہ جھڑپوں کی شکل اختیار کر گئی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے سلودی گھر پر حملہ کے دوران فلسطینیوں پر اشک آور گیس اور آواز پیدا کرنے والے شیل بھی برسائے۔ واضح رہے کہ بطن ھوی میں چالیس ایکڑ اراضی پر واقع اس گھر پر انتہاء پسند یہودی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی فوج یہود کی واپسی کے نام پر جائیدادوں پر قبضہ کے اس مہم میں انتہاء پسند یہودیوں کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ انتہاء پسند یہودی اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح فلسطینیوں کی ان جائیدادوں کو اپنی زیر ملکیت قرار دلوا دیں۔ ان کا دعوی ہے کہ 19 ویں صدی کے آغاز سے سلوان کی یہ املاک یمن سے آنے والے یہودیوں کی ملکیت تھیں۔ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے 16 سالہ امیر القاق اور 16 سالہ عبد الرحمن الزغل کو گرفتار کرلیا، دونوں کا تعلق راس العمود کالونی سے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan