Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارے سے غزہ دربدر کر دیا

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest31

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ضلع اریحا کے ایک فلسطینی نوجوان کو زبردستی ہجرت پر مجبور کر کے غزہ روانہ کر دیا ہے۔ 30 سالہ محمود یوسف یاسین دویک کام کے لیے مقبوضہ فلسطین داخل ہوئے کہ اسرائیلی فوج کے ہتھے چڑھ گئے۔ دویک کا کہنا ہے کہ وہ کام کے لیے سنہ 48ء سے اسرائیلی زیر تسلط مقبوضہ فلسطین میں کام کاج کے لیے گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے انہیں روک لیا اور ان پر بغیر اجازت علاقے میں داخل ہونے کا الزام لگا کر غزہ جانے کے احکامات صادر کر دیے۔ واضح رہے کہ دویک اور ان کے والدین 22 سال سے اریحا میں مقیم ہیں تاہم ان کے شناختی کارڈ پر درج ہے کہ وہ غزہ کے رہائشی ہیں۔ دویک نے اس موقع پر اپنے اہل خانہ، بیوی اور بیٹوں سے رجوع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے حال ہی میں ہزاروں فلسطینیوں کی مغربی کنارے سے غزہ کی جانب بے دخلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل سیکڑوں فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے بے دخل کر کے غزہ روانہ کر چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan