Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایک چوتھائی صدی صہیونی جیلوں میں گذارنے والے فلسطینیوں کی تعداد26 ہو گئی

palestine_foundation_pakistan_prison

غزہ کے دو فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی جیلوں میں اپنی قید کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں جس کے بعد ایک چوتھائی صدی صہیونی جیلوں میں کاٹنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے. مرکز اطلاعا ت فلسطین کے مطابق سپریم قومی کمیٹی برائے نصر ت اسیران نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کے اسیر نافذ احمد طالب حرز اور فائز خور نے زندگی کی 25 بہاریں اسرائیلی جیل میں گذار دی ہیں. رپورٹ کے مطابق اسیر احمد حرز کی عمر 55 سال ہے اور انہیں قابض صہیونی فوجیوں نے 25 نومبر سنہ 1985 کو حراست میں لیا تھا. ان پر ایک اسرائیلی فوج کو واصل جہنہم کرنے کے الزام میں عمر قید کے تحت قید کاٹ رہے ہیں. دوسرے قیدی 49 سالہ فائز مطاوع فاخور کو 29 نومبر 1985ء کو گرفتار کیا گیا اور وہ بھی مختلف الزامات کے تحت عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں. رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے دونوں فلسطینی اسیروں کی شمولیت کے بعد ایک ربع صدی اسرائیلی جیلوں میں گذارنے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے. ان میں سے 04 مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں، تین غزہ کی پٹی،03 القدس اور 16کا تعلق مغربی کنارے سے ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan