Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی سلامتی کے ذمہ داری اٹھاتے ہیں، جرمن صدر کا عہد

palestine_foundation_pakistan_christian-wulff-german-president-shimon-peres-israeli-president

جرمن صدر کرسٹن وولف نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ملاقات کی. ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے اسرائیلی صدر کو یقین دلایا کہ ان کا ملک اسرائیل کی سلامتی کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھانے کو تیار ہے،
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جرمن صدر کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دفاع سمیت ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے اور اسرائیل کو درپیش تمام خطرات کے انسداد کے لیے تل ابیب کی مدد کریں گے.
جرمن صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کو اسرائیل کو درپیش مشکلات اور مسائل کا اندازہ ہے اور وہ اسرائیل کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں. مسٹرکرسٹن کا کہنا تھا جرمنی اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھاتا رہے گا.
خیال رہے کہ جرمن صدر ہفتے کو تل ابیب پہنچے تھے. اپنے تین روزہ دورے کے دوران اتوار کو انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی. کل پیر کو وہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan