Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جنگ کے حقائق پر مبنی ایک بڑا آن لائن دستاویزی ویب پورٹل تیار

palestine_foundation_pakistan_gaza-phosphorus-bombs1

غزہ کی پٹی میں دو سال قبل قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ سے متعلق جنگ کے واقعات پر مشتمل ایک بڑا بلاگ تیار کیا گیا ہے . اس بلاگ میں جنت کی مکمل تفصیلات اور معلومات کا ذخیرہ شائع کیا جائے گا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں تحقیق و ریسرچ کے لیے قائم ادارے”ابداع فاٶنڈیشن” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر نبیل اسلیم نے بتایا ہے کہ ان کےادارے کے زیر اہتمام غزہ جنگ کے بارے میں معلومات کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے جسے آن لائن شائع کرنے کے لیے ایک بلاگ بھی تیارکر لیا گیا ہے. اسلیم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور عرب ممالک سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے بعد غزہ کے اندر کی سے دوران جنگ کے واقعات کی تفصیلات جمع کی گئی ہیں. ان تفصیلات کے لیے ایک ویب سائیٹ تیار کی گئی ہے جس میں 15 گیگا بائیٹس مواد ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے. اسلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماہرین اور محقیق کی مدد سے غزہ جنگ کا مصدقہ معلومات پر ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا ہے . معلومات کا یہ ذخیرہ عالم عرب اور دنیا کے دیگر ممالک کے تحقیق کاروں کے لیے ایک اہم معلومات دستاویز ہے. غزہ جنگ اور قابض صہیونی فوج کی درندگی کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے یہ معلومات کا سب سے مستند ذریعہ اور ذخیرہ ہو گا. الابداع کے عہدیدار نے بتایا کہ وہ ویب پورٹل پر جنگ کی یومیہ کے اعتبار سے تفصیلات جاری کریں گے، تاکہ پڑھنے والوں کو معلومات کے حصول اور ان کی ترتیب کو سمجھنے میں سہولت بہم پہنچائی جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan