الخلیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے محصور علاقے دیر بحہ میں دو شہداء احمد الجعبہ اور حمودہ الجعبہ کے مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے جنہوں نے صبح کے وقت ماہرین، انجینئرنگ یونٹ اور دھماکہ خیز مواد کے اسکواڈ کے ہمراہ دونوں شہداء کے گھروں پر چھاپہ مارا تھا، ان دونوں مکانات کو بارود سے بھر دیا جن کے درمیان دسیوں میٹر کا فاصلہ تھا، جس کے بعد ان کے ارد گرد مسلط کردہ محاصرے اور بندش کو جاری رکھتے ہوئے انہیں بیک وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا۔
دو شہداء الجعبہ رواں ماہ کی 23 اکتوبر کو اس وقت شہید ہوئے تھے جب الخلیل کے شمالی مدخل ’فرش الهوى‘ پر قائم عسکری چیک پوسٹ پر موجود قابض اسرائیلی اہلکاروں نے ان پر براہ راست فائرنگ کر دی تھی، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، جب کہ اس سے قبل انہوں نے وہاں موجود قابض اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی ایک کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
قابض اسرائیلی فوج الخلیل گورنری کے خلاف مسلسل نویں روز بھی اپنی سفاکانہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ہی الخلیل کے علاقوں الجلدہ اور دیر بحہ کا محاصرہ اور بندش بدستور برقرار ہے، نیز شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے سامان کی توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔
اس جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کی تعداد بڑھ کر 780 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں سے 537 خاندانوں کو مکمل طور پر زبردستی بے گھر کر دیا گیا ہے، جب کہ تقریباً 5000 شہری محاصرے اور جبری بے دخلی کے ہولناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں، چاہے انہیں ان کے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر کے ہو یا انہیں گھروں کے اندر ہی محصور کر کے، خاص طور پر الجلدہ اور دیر بحہ کے علاقوں میں، جو گذشتہ جمعہ سے سخت ترین محاصرے اور بندش کی زد میں ہیں۔
قابض فورسز نے اپنی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 115 سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے، جب کہ سیکڑوں شہریوں کو حراست میں لے کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسی طرح قابض دشمن کی جارحیت اور الخلیل شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں پر مسلط عسکری محاصرے کے باعث 66 سکولوں میں براہ راست تعلیم کا عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے، جس کا اثر 2872 طلبہ اور طالبات پر پڑا ہے، جن میں سے 2198 طلبہ و طالبات براہ راست محاصرے میں ہیں اور 674 جبری بے گھر ہونے والے ایسے طلبہ ہیں جن کا اپنی کلاسوں تک پہنچنا ناممکن ہو چکا ہے۔
معاشی پہلو سے، الخلیل کی چیمبر آف کامرس نے شہر میں بندشوں کے نتیجے میں ہونے والے براہ راست معاشی نقصان کا تخمینہ 10 سے 12 ملین شیکل روزانہ لگایا ہے، جس میں سے صرف دودھ کے شعبے کو روزانہ تقریباً ایک ملین شیکل کا نقصان ہو رہا ہے۔
